امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کس مشن پر ؟ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سےملاقاتیں،

اسلام آباد(غلام مرتضٰی) پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم ملک کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، ہیں جن میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی اہمیت، پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔عمومی طورپر تاثر ہے کہ جب بھی امریکہ کے سفیر جنوبی پنجاب کے دورے پر جائیں تو کچھ اہم فیصلے ہورہے ہوتے ہیں، ہمیشہ سے یہی ہوتا آیا ہے، امریکی سفیر جب بھی جنوبی پنجاب جائیں یا ملک کی تمام سیاسی قیادت سے رابطے کریں تو کسی ایک معاملہ پر مشترکہ سوچ بنا رہے ہوتے ہیں اور پھر فیصلہ ہوجاتا ہے ، کہا یہ جارہا کہ ڈونلڈ بلوم یہ ملاقاتیں، آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کےلیے ہورہی ہیں،
امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی میزبانی میں منعقدہ ایک اجتماع میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ، سینیٹر رانا محمود الحسن، ایاز خان نیازی، سابق ایم این اے مینا لغاری ، خالد خان خاکوانی، سابق ایم این اے نتاشا دولتانہ ، شہناز سلیم، سابق ایم پی اےاحمد مجتبیٰ گیلانی ، سابق ایم این اے عبدالقادر گیلانی اور سابق صوبائی وزیر پنجاب علی حیدر گیلانی نے وفد کا استقبال کیا۔یوسف رضا گیلانی نے الیکشن 2024 میں جنوبی پنجاب کے سیاسی منظر نامے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں