جعلی ڈگری کیس،سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا
اسلام آبادایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پر کاروائی سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو گرفتار کر لیا گیاملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی۔ملازمت کے حصول کے لئے ملزم کی جانب سے پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی ملزم سال 2018 اور 2019 کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہا۔ ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا,ترجمان ایف آئی اے ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کاشف ریاض نے ملزم کو گرفتار کیا۔ترجمان ایف آئی اے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا,ترجمان ایف آئی اے
Load/Hide Comments








