صدر عارف علوی کا نوازشریف سے وزیراعظم کا حلف لینے کا عندیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ فوج اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی بہت سی وجوہات تھیں،کسی جماعت کا نہیں ہر پاکستانی کا ترجمان ہوں . چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن میں شمولیت کا فیصلہ عدالت میں ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ عدلیہ، انتظامیہ اور سیاسی رہنما انتخابات کے بروقت انعقاد پر متفق ہیں، کوئی شبہ نہیں کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، انتخابات کی تاریخ پر کوئی کوتاہی نہیں برتی، اتفاق رائے سے الیکشن تاریخ پر سپریم کورٹ کو سراہتا ہوں۔عارف علوی نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو حلف کا تقاضا پورا کروں گا، سیاست دان انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ مل کر کام کریں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں جب کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنا الیکشن کمیشن اور حکومت کی ذمہ داری ہے، صدر نے کہا کہ افغان طالبان دراندازی روکنے میں ناکام رہے، یقین دہانی کے باوجود ٹی ٹی پی کے خلاف اقدام نہیں لیے گئے، آرمی چیف نے بتایا افغان طالبان کو شواہد بھی دیے گئے، کابل سے رابطے کا فقدان نہیں لیکن طالبان عملی اقدام کریں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں