عاقب جاوید عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر
لاہور(سید جاوید حسن شاہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے استعفے کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کے طور پر عاقب کی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری آل فارمیٹ ٹور کے دوران دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے جس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
Load/Hide Comments












