وزیرِ اعظم سے بیلاروس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو کی ملاقات،شہباز شریف کی جانب سے بیلاروس کے وزیر داخلہ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم

اسلام آباد: (غلام مرتضی )ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، وزیرِ اعظم نے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا ،بیلاروس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے بیلاروس پاکستانی ہنر مندوں کو میڈیکل و سماجی تحفظ فراہم کرے گا۔بیلاروس کے وزیر داخلہ نے نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا جس میں زراعت و صنعت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،محسن نقوی، سالک حسین، طلال چوہدری و دیگر ملاقات میں شریک تھے ۔بیلاروس کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں