چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والا بیان

ہمیں خوشی ہے کہ مساوات اور احترام کے اصولوں پر مبنی ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں تعاون اور اشتراک کے جذبے کو ظاہر کیا گیا ہے جو ہمارے کھیل کی تعریف کرتا ہے۔ہم آئی سی سی کے ممبران کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے باہمی طور پر فائدہ مند حل حاصل کرنے میں ہماری مدد کرنے میں تعمیری کردار ادا کیا۔ بین الاقوامی کرکٹ کے مفادات کے فروغ میں ان کی کاوشیں قابل قدر رہی ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےجو کرکٹ کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینے اور ایک بڑے ایونٹ آرگنائزر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ہمارے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ ہو گا۔پاکستان ، چیمپیئنز ٹرافی میں دنیا کو خوش آمدید کہنے کے لیے ُپرجوش ہے اور ہم اپنی روایتی مہمان نوازی کے منتظر ہیں۔
پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک کے طور پر ہم سب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ حال ہی میں ون ڈے میں اللہ کی مدد سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے میگا ایونٹ کے لیے جوش و خروش اور ٹیم کی تیاری اور تعمیر میں اضافہ ہوا ہے اور ہم بے تابی سے اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے اور آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے منتظر ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ایک بہترین موقع ہے کیونکہ پاکستان 28 برسوں میں اپنے یہاں پہلے آئی سی سی ایونٹ کا خیرمقدم کرتا ہے اور خاص طور پر چونکہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں۔ ہم اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ ہمارا ملک اپنی شاندار مہمان نوازی کے لیے پہچانا جاتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ شائقین نہ صرف ہماری ٹیم کو سپورٹ کریں گے بلکہ دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں