میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار واپسی، آسٹریلیا 318 رنز پر آل آؤٹ
میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار واپسی، آسٹریلیا 318 رنز پر آل آؤٹ میلبرن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان بالرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 318 رنز پر آل آؤٹ کردیا، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چائے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 79 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے 187 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تاہم صرف 131 رنز کے اضافے پر کینگروز کی اننگز سمٹ گئی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے پہلے سیشن میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے 2-2 بیٹرز شکار کیے جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان شان مسعود 22 اور عبداللہ 43 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
Load/Hide Comments












