ایمان طاہر پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار
پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ایمان طاہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھی جہاں عدالت نے آج صبح راہداری ضمانت منظور بھی کی، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ نہ ملنے پر وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلی تو پولیس نے گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ ایمان طاہر سابق پی ٹی آئی ایم این اے طاہر صادق کی بیٹی ہیں اور چوہدری پرویز الہی چوہدری شجاعت کی بھانجی ہیں،
Load/Hide Comments









