قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچ گئی جہاں سے وہ کینبرا جائے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج اور کل آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے تربیتی سیشن کا آغاز کرے گی۔ قومی ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے ساتھ 4 روزہ میچ کھیلے گی۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم، دوسرا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں