میں کسی بھی ساتھ جج کے ساتھ رابطے کےلئے فون، انٹرکام اور عدالت میں دستیاب ہوتا ہوں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف ٔپاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس اعجازالاحسن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انٹرکام اور ٹیلی فون پر موجود ہوتا ہوں جبکہ عدالتی کام کے بعد چیمبر ورک کے وقت بھی سپریم کورٹ کی عمار ت میں ہی ہوتا ہوں آپ نے نہ ہی فون پر رابطہ کیا اور نہ انٹرکام پر ، نہ آپ ملنے آئے، آپکی طرف سے ایسا خط لکھنے کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے، آپکو کسی مسئلہ کا سامنا ہے یا تھا تو آپ چیمبر یا آفس میں ملاقات کرسکتے تھے،
Load/Hide Comments








