22 گھنٹے لوڈشیڈنگ والے فیڈرز پر 6گھنٹے لوڈشیڈنگ میں کمی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ والے فیڈرز پر 6گھنٹے لوڈشیڈنگ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔کے پی کے حکومت بائیس بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ والے 49 فیڈرز کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو دے گی۔ان فیڈرز پر لوڈشیدنگ کو 6گھنٹے کم کرکے16گھنٹوں تک لایا جائے گا۔اس موقع پرمشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مل بیٹھ کر لائن لاسز اور دوسرے مسائل کو حل کررہےہیں،جو ذمہ داری صوبے کی ہے وہ ہم ادا کریں گے۔ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا،وزارت توانائی کا نقصان کم ہوگا تو اس سے صوبے کو فائدہ ہوگا،انہوں نے ہمارے عوام اور صوبے کااحساس کیا۔لوڈشیڈنگ عوام کابڑا مسئلہ ہے،میں صوبے کے مسائل حل کررہا ہوں،ہماری کسی ادارے سے جنگ نہیں،ملک کے ادارے ہماری مضبوطی کیلئے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چند روز سے خیبرپختونخوا حکومت اور پاور منسٹری کی بات چیت چل رہی تھی،ملاقات کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کر نا ہے ،اس سارے معاملے میں بریک تھرو بھی ہوا ہے۔خسارے کو کم اورعوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہےہیں ،مولانا فضل الرحمان سے 25سال کا تعلق ہے ،مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ حکومت کے ساتھ ہو گا میرے ساتھ تو نہیں۔اگر میں وزیر داخلہ بن گیا تو کیا مولانا فضل الرحمان سے تعلق ختم کر دوں ؟ خیبر پختونخوا میں ایک بحران چل رہا تھا جس کو حل کیا گیا ہے۔وزیر توانائی اویس لغاری نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے مسائل پر بات کر کے ان کا حل نکالا ہے ، آج پورے پاکستان کے عوام اور ملک کیلئے خوش آئند دن ہے۔سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ہوں گے،سیاسی مخالفت کے باوجود پاکستان کے ایجنڈے کو سب نے تسلیم کیا،ہم نےایک دوسرے کو پلانز بتائے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں