الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔ایم کیو ایم، جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ میں رد و بدل کیے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستیں قبول کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں