ایمپورٹڈ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا میڈیا سے نارواسلوک
اسلام آباد(غلام مرتضی)آئی ایم ایف کی ٹیم کا دورہ وزارت خزانہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا.وزارت خزانہ کی پارکنگ پر حصار بنا کر لان تک رسائی بھی نہ دی گئی.میڈیا کی ٹیم کو دور سے بھی کوریج کی اجازت نہ دی گئی.میڈیا کی ٹیم کے ساتھ وزارت خزانہ سے دور سڑک پر بھی کوریج کے دوران بدتمیزی کی گئی، پولیس اہلکار میڈیا کو دور سڑک پر سے کوریج سے بھی روکتے رہے تاہم وزیرخزانہ سے صحافیوں نے استفسار کیا تو
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب میڈیا سے بات چیت اور کوئی جواب دئیے بغیر روانہ ہوگئے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا کی شکایت سننا بھی گوارا نہیں کی، وزارت خزانہ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کے نام پر عیاشیوں کو عوام نہ دیکھ پائیں اور بھاری بھرکم تنخواہوں اور مراعات کی قومی خزانے سے ادائیگی کہیں عوام کی نظروںمیں نہ آجائے، اسی لئے میڈیا کو مختلف میٹنگز کے موقع پر وزارت خزانہ کی راہداریوں سے دور رکھا جاتا ہے، مند پسند صحافیوں کو مرضی کے سوالات ہر دور میں ہی فیڈ کئے جاتے ہیں








