توانائی سیکڑ کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا ہےافراط زر میں مزید کمی آئے گی۔ شمشاد اختر

اسلام آباد(غلام مرتضیٰ)نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ملکی معاشی بہتری کےلیے آٹھ نکاتی ترجیحات پیش کردیں، پہلی ترجیح ہے خسارہ اور قرضہ جات کو کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنی ہونگیں،ہمیں وفاقی اور صوبائی اخراجات کو قابو میں رکھنا ہوگا،
ہمیں اپنے محصولات بڑھانے ہونگے، ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے، دوسری ترجیح کمزور طبقات کو امداد فراہم کرکے تحفظ دینا ہے، بینظیر انکم سپورٹ سکیم کے بجٹ میں پچھلے سال کی نسبت اس سال 30 فیصد اضافہ ضروری ہے،جس سے 93 لاکھ خاندانوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ تعلیم صحت کی سہولتوں کو بڑھانا ہوگا، توانائی سیکڑ میں اصلاحات لاکر پیداواری لاگت کو کم کرنا ہوگا، بجلی اور گیس چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ہماری ترجیح ہے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی مارکیٹ کی بنیاد پر جاری رکھیں مانیٹری پالیسی کو بہتر کرنا بھی ہماری ترجیح ہے، بینکنگ سسٹم میں اصلاحات لانا بھی ترجیح ہے۔خسارے میں چلنے والے ملکی اداروں کی نجکاری بھی ترجیحات میں شامل ہے،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں