زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

موقر قومی اخبار کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں یکم دسمبر تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم دسمبر کو سرکاری ذخائر کی مالیت 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 7 ارب 2 کروڑ اور دو لاکھ روپے پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں