مسلم لیگ نواز سندھ ، محمد زبیر فارغ ، بشیر میمن کو صدر بنانے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے استقبالیہ کمیٹی سندھ کے چیف آرگنائزربشیر میمن کو سندھ کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ انکی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں کیا گیا ۔پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر صوبہ سندھ سے کارکنوں اور رہنماؤں کی بھرپور شرکت کو سراہا
اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا،نواز شریف نے کہا کہ آپ کے آنے سے صوبہ سندھ میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی، پارٹی صدر شہباز شریف نے بھی صوبہ سندھ تنظیم کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ بشیر میمن کے آنے سے پارٹی سرگرمیوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے،
Load/Hide Comments












