معیشت کیلئے اچھی خبریں، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو کم کیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام قرار دینا چاہتے ہیں۔ معیشت کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں، حکومت ایسے کاروبار میں شامل نہیں ہوگی جو کہ نجی شعبہ کرتا ہے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہی ہوگا، ہمارے پاس مواقع کم ہیں، ہم نے کیپٹل مارکیٹ کے ایجنڈے کو آگے لے جانا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانا ہے تو ہمیں ایکسپورٹ بڑھانا ہوگی، بیرونی سرمایہ کاری ملک میں لانی ہوگی۔ اس وقت مشکل کرنسی مس میچز کی وجہ سے آرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایسے پراجیکٹ پر کام کرنا ہوگا جو باہر کی کرنسی ملک میں لائے۔












