نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب
لاہور(رانا کامران )نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گئے۔محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین ہیں، ان کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا، وہ چند روز میں ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور ن ایڈووکیٹ نےپریس کانفرسن کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، آج کے دن سے ہی وہ چیئرمین پی سی بی ہیں، آج ہی ان کو چارج دے دیا، وہ 3 سال کے لیے چیئرمین ہیں۔محسن نقوی نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ چیئرمین پی سی بی بن سکتے ہیں، قانون اور آئین میں پابندی نہیں کہ وہ چیئرمین فوری نہیں بن سکتے، ایسا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو آئین کے مطابق ہے، آنے والے ایونٹس میں اچھا کام اور فیصلے ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو باضابطہ طور پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز (بی او جیز) میں نامزد کیا تھا۔








