نیب نواز شریف پر مہربان اور عمران خان پرغضب ناک
نیب نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل کا ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔نیب کی جانب سے دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی فرح گوگی، شہزاد اکبر، بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نذیر، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض، علی ریاض اور زلفی بخاری شامل ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
Load/Hide Comments








