ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومزکی غزہ امداد کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل
ہالی وڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز نے امریکا میں غزہ کی امداد کے لیے ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔امریکی شوبز ستاروں کی نیویارک میں عرب امریکی کامیڈین رامی یوسف کے کامیڈی کلب میں غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ رامی یوسف کا کہنا تھا کہ تقریب کی آمدنی غزہ کے محصور علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کی جائےگی۔رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے دیگر شوبز ستاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز کو غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں بات کرنے سے انکار پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے کچھ عرصے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments









