یوکرین کا 6 روسی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

کیف: یوکرینی فوج نے 3 روز میں 6 روسی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی آرمی چیف نے کہا کہ ہماری فوج نے آج 2 اور روسی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں جس میں روس کے ایس یو 34 اور ایس یو 35 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی لڑاکا طیاروں کو تباہ کن گائیڈڈ فضائی بموں سے نشانہ بنایا گیا۔یوکرین نے ہفتے کو روس کے 3 لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم یوکرینی فوج نے یہ نہیں بتایا تھا کہ روسی طیاروں کو کونسے علاقے میں تباہ کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں